پاکستان نے معاشی استحکام کی جانب پیشرفت کی، عالمی بینک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اورعالمی بینک نے مجوزہ مداخلتوں کے دائرہ کار کو محدود و مؤثر بنانے، ترجیحات میں مزیدبہتری اور مستقبل کے عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں کوکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کرنے کیلیے تکنیکی سطح کے رابطے جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازر کی قیادت میں عالمی بینک کی متعلقہ ٹیموں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
فریقین نے اس امر کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے محتاط مالیاتی اور زرِ مبادلہ کی پالیسیوں کے ذریعے معاشی استحکام کی جانب پیشرفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس استحکام کو پائیدار معاشی ترقی، زیادہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی تخلیق میں تبدیل کرنا نہایت ضروری ہے۔
مزید پڑھیںعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے نجی سرمایہ کاری میں تیزی لانے کی اہمیت پر زور دیا اور نشاندہی کی کہ سرمایہ کاری کی موجودہ سطحیں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مقررہ ہدف سے کم ہیں۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پہلے ہی جاری ہیں جن میں ٹیرف کی معقول تنظیم نو، سرکاری اداروں کے نظم و نسق میں بہتری، ضابطہ جاتی نظام کی جدید کاری اور شفافیت کے فروغ کیلئے اقدامات شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی بینک
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.