تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 6 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
( اقصیٰ شاہد،طیب سیف )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث ایئر ٹریفک کو بریک لگ گئی اورفلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145،143شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 200اورکراچی سے اسلام آبادجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
خراب موسم اور تکنیکی وجوہات کے باعث اسلام آباد سے بھی مختلف اطراف جانے والی پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
فلائی جناح کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکارہوئی ہے جبکہ قومی ائیرلائن کی گلگت جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔
قومی ایئرلائن کی پی کے 301 کراچی جانے والی پروازدو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہے،اس نے کراچی کے لیے صبح دس بجے روانہ ہونا تھا،قومی ایئرلائن کی پی کے 181 شارجہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے جس نےدن 11:30 پر شارجہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔
لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی
قومی ائیرلائن کی ٹورنٹو جانے والی پرواز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکارہے،ٹورنٹو جانے والی پی کے 781 نے دن دو بجے اسلام آباد سے پرواز بھرنا تھی،فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے قومی ائیر لائن کی رات آٹھ بجے کراچی جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جانے والی پرواز اسلام ا باد کی پرواز پی تاخیر کا کراچی سے
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :