چارسدہ، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچے جاں بحق، باپ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
حادثے کے نتیجے میں والد ابراہیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے دو بچے (بیٹا اور بیٹی) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقے طارق آباد میں واقع گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے بیٹا اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوس ناک واقعہ ابراہیم نامی شخص کے گھر میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چارسدہ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں والد ابراہیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے دو بچے (بیٹا اور بیٹی) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122
پڑھیں:
چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی کے پیش نظر چونگ چنگ چڑیا گھر نے جانوروں کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ٹھنڈے پانی، پھلوں اور جدید کولنگ سسٹمز کے ذریعے گرمی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چونگ چنگ چڑیا گھر میں دیوقامت پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑے اور دیگر جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی کے تالاب، مصنوعی بارش (مسٹنگ سسٹم)، سایہ دار مقامات اور خصوصی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔
چڑیا گھر میں موجود دیوقامت پانڈا دن کے گرم اوقات میں پانی کے تالابوں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے باڑوں میں مسلسل پانی کی باریک پھوار چلائی جا رہی ہے تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔
اسی طرح دریائی گھوڑوں اور ہاتھیوں کو جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھنے کے لیے تربوز اور دیگر پانی سے بھرپور پھل کھلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے نہانے اور پانی میں رہنے کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانڈا نسبتاً ٹھنڈے موسم کے جانور ہیں اور شدید گرمی ان کی صحت، خوراک اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی وجہ سے چین کے مختلف چڑیا گھروں میں موسمِ گرما کے دوران کولنگ سسٹمز، برف کے بلاکس، ایئر کنڈیشنڈ انڈور حصوں اور پانی سے بھرپور غذا کا استعمال معمول کا حصہ بن چکا ہے۔
چونگ چنگ چین کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ پہنچ جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث مقامی انتظامیہ نے نہ صرف شہریوں بلکہ جنگلی اور قید جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی منصوبے نافذ کیے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران جانوروں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے ماحول، خوراک اور طبی نگہداشت میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ شدید گرمی کے باوجود انہیں کسی قسم کی تکلیف یا صحت کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں