Jasarat News:
2026-07-24@09:32:03 GMT

کراچی میں اغوا کا معما حل: 3 سالہ انس 4 دن بعد بازیاب

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فیملی پارک سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ 4 روز بعد پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں بحفاظت بازیاب ہو گیا۔ بچے کی بازیابی پر اہلخانہ نے اظہار تشکر کیا جب کہ پولیس کی جانب سے بھی اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق کمسن انس کو 11 جنوری کو نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں واقع فتح فیملی پارک سے اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ بعد ازاں حیدری تھانے میں درج کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کاروں کا سراغ لگایا گیا۔

ڈی ایس پی ناظم آباد کمال نسیم کو خصوصی طور پر بچے کی بازیابی کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہلخانہ کو موصول ہونے والی ایک کال کے بعد کارروائی تیز کی گئی اور بالآخر کمسن انس کو لیاقت آباد کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد شہری حلقوں کی جانب سے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اغوا میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں اور جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا