کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے والا ہے جس کے نتیجے میں 16 سے 23 جنوری کے دوران بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ موسمی نظام ابتدا میں 16 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، 19 جنوری تک کمزور رہے گا جبکہ 20 جنوری کے بعد شدت اختیار کرتے ہوئے 21 سے 23 جنوری کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جنوری کی شام سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی سے درمیانی برفباری متوقع ہے،
20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
PMD predicts rain-snow upper KP, GB, Kashmir https://t.
— Maqbool Malik (@maqboolisb) January 16, 2026
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 جنوری کو وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور گھوٹکی میں 22 اور 23 جنوری کو بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں داخل
پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ 20 جنوری کی رات سے 23 جنوری تک پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند، پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ و برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
دوسری جانب پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مغربی موسمی نظام کے پیش نظر صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند جبکہ پہاڑوں میں یخ بستہ موسم
لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید سرد لہر کے خدشات کو مسترد کردیا
صوبے بھر میں ایمرجنسی کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال رہیں گے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز اور مری آنے والے سیاحوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ایمرجنسی کنٹرول بارش برفباری بلوچستان پنجاب حیدرآباد خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کراچی گرج چمک گلیات لاہور محکمہ موسمیات مری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایمرجنسی کنٹرول بلوچستان خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کراچی گلیات لاہور محکمہ موسمیات سے 23 جنوری کے دوران علاقوں میں شدید محکمہ موسمیات کا امکان ہے ملک بھر میں ڈی ایم اے کی گئی ہے کے مختلف کے مطابق بارش اور
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.