ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی پس منظر کے حامل انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ویزوں کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر بھارت کے ویزوں کے معاملے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انگلش ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید اور ریحان احمد تاحال بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو ویزے کے لیے درکار کلیئرنس نہیں دی گئی، جس کے باعث وہ اس ہفتے کے آخر میں ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ سری لنکا روانہ نہیں ہو سکیں گے۔
انگلینڈ ٹیم کو پہلے مرحلے میں سری لنکا میں وائٹ بال سیریز کھیلنی ہے، جس کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔ اس سیریز کے بعد انگلش ٹیم نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا پہلا میچ 8 فروری کو ممبئی میں نیپال کے خلاف شیڈول ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔