وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب آج رات جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔
مہندی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی اور روایتی پکوان تیار کیے گئے ہیں، جن میں سوپ، چکن دم پورہ، دال گوشت، آلو گوشت، وائٹ رائس، باربی کیو شامل ہیں، جبکہ میٹھے میں گاجر کا حلوہ اور دال کا حلوہ پیش کیا جائے گا۔ شریف فیملی کے کُک روایتی اور دیسی کھانے تیار کریں گے۔
لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی
تقریب میں شریف فیملی اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد، عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔ مہندی کی تقریب میں معروف رقاص وہاب شاہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جو فنکشن میں پرفارم کریں گے۔ مہندی کی تقریب میں تقریباً 350 مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو دن ایک بجے لیک سٹی روانہ ہوگی، جس میں شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ بارات کے موقع پر 400 مہمانوں کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا ہے۔
پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب
جنید صفدر کا ولیمہ 18 جنوری کو جاتی امرا فارمز میں منعقد ہوگا، جس میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ولیمہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer