لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان سردار محمد یوسف سے چیئرمین مرکزی ر و یت ہلال کمیٹی خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی‘ جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، پاکستان میں قیام امن، باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا آزاد نے کہا کہ آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ پیغام پاکستان وہ بیانیہ ہے جو امن، رواداری اور دہشتگردی کے خاتمے میں ایک عظیم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس کو ہر گھر کی آواز بنا دیں گے، پاکستان پورے عالم اسلام کا قلعہ ہے، پاکستان کو دہشت وحشت سے پاک بنانے میں منبر و محراب سے علماءکرام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں مذہبی منافرت، لسانی و منافرت پھیلا کر عدم استحکام پیدا کر کے پاکستان کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتیں ہیں۔ مولانا آزاد نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی ایک عظیم فتح ہے اور ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کی سازشوں کو پاکستان میں نہیں چلنے دیا جائے گا، پوری قوم اپنی حکومت، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال