Express News:
2026-07-24@07:59:20 GMT

لاہور: 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا سیلز مین گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

لاہور:

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

شہزاد خالد نامی ملزم نے پولیس کو 15 پر فون کرکے بتایا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس پی سٹی کی ہدایت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا، وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر کیمروں کو چیک کیا گیا۔

دوران انٹیروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا، نجی کمپنی کا سیلز مین ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خورد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم شہزد کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم کے قبضہ سے خورد برد کی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نے پیسوں کو اپنے جرابوں میں چھپا لیا تھا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا