شب معراج کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مسلم امہ کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شبِ معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شبِ معراج حضور نبی کریم ۖ کی حیاتِ طیبہ کا ایک عظیم اور روحانی معجزہ ہے، جس میں ایمان، عبادت، صبر اور اطاعتِ الہی کا جامع پیغام مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس رات اللہ تعالی کی بے پایاں قدرت اور حضور نبی کریم ۖ کے بلند و ارفع مقام کی واضح اور روشن دلیل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شبِ معراج وہ عظیم رات ہے جب اللہ تعالی اپنے محبوب نبی کریم ۖ کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصی اور وہاں سے عرش الہی لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا عظیم معجزہ تھا کہ مختصر ترین وقت میں حضرت محمد خاتم النبیین ۖ کو ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی اور عرش عظیم تک لے جایا گیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسی مقدس موقع پر نماز جیسی عظیم عبادت کا تحفہ امتِ مسلمہ کو عطا کیا گیا، جو مومن کے لیے روحانی بلندی اور قربِ الہی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنی عملی زندگی میں نماز کی پابندی، صبر و تحمل، برداشت اور اعلی اخلاقی اقدار کو اپنانا چاہیے تاکہ ایک منصفانہ، پرامن اور فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شبِ معراج یہ عظیم درس دیتی ہے کہ مشکلات اور آزمائشوں کے بعد اللہ تعالی کی مدد اور کامیابی یقینی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معجزہ ایسے کٹھن وقت میں پیش آیا جب حضور نبی کریم ۖ کو ہر مشکل میں ساتھ دینے والی زوجہ حضرت خدیجہ اور اپنے مہربان چچا حضرت ابو طالب کی جدائی جیسے عظیم صدمات کا سامنا تھا۔ یہ واقعہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ اللہ تعالی ہر آزمائش کے بعد آسانی عطا فرماتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے قوم سے اس بابرکت رات میں فلسطین، بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آزادی اور بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے بھی دعا کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس بابرکت رات کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، اور امتِ مسلمہ کو درپیش تمام مسائل اور چیلنجز سے نجات نصیب کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دینگے ، وزیراعظم نو منتخب ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن روانہ سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل — پارلیمنٹ میں داخلہ بند، پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت دیگر.

.. الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن