پی آئی اے کا پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے اہم معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پاکستانی ایکسپورٹرز کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کیلئے بھی کارگو کی سہولت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن 'گارودا' سے اہم معاہدہ طے کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو اب عالمی منڈیوں تک بلاتعطل اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔ جنوری 2026ء سے نافذ العمل ہونے والا یہ معاہدہ جولائی 2027ء تک برقرار رہے گا۔ پاکستانی ایکسپورٹرز کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کیلئے بھی کارگو کی سہولت ملے گی۔
شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان ہو جائے گی۔ برآمد کنندگان اور مال بردار ایجنٹس کیلئے مسابقتی نرخ اور ترجیحی بنیادوں پر کارگو کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور فضائی کارگو کے کاروبار کو آسان اور وسیع بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برآمد کنندگان پی آئی اے
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔