پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گاروداسے معاہدہ طے پاگیا، یہ معاہدہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے ایک بڑا اور اہم اقدام کرتے ہوئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گارودا انڈونیشیا کے ساتھ کارگو کے شعبے میں معاہدہ طے کر لیا ہے۔

پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔یہ معاہدہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور جولائی 2027 تک برقرار رہے گا، معاہدے کے تحت پاکستانی ایکسپورٹرز کا کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر عالمی شہروں تک منتقل کیا جائے گا۔اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستانی برآمدکنندگان کو سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی دیگر مارکیٹوں تک آسان اور بلاتعطل رسائی حاصل ہوگی۔برآمدکنندگان اور مال بردار ایجنٹس کو مسابقتی نرخوں پر ترجیحی بنیادوں پر کارگو ترسیل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا اور فضائی کارگو کے کاروبار کو وسعت دینا ہے، جس سے ملکی معیشت کو بھی مثبت فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دینگے ، وزیراعظم نو منتخب ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن روانہ سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل — پارلیمنٹ میں داخلہ بند، پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت دیگر.

.. الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن معاہدہ طے پی آئی اے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی