ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کیماڑی ویسٹ وہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں لگی، جس نے کئی کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ نے 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد دو جہازوں کی ہینڈلنگ روک دی گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کیماڑی ویسٹ وہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں لگی، جس نے کئی کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ کنٹینرز میں الیکٹرونک آئٹمز، کیمیکل، کپڑا اور لیتھیم بیٹریز موجود ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں 20 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری نے آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،  آگ پر مکمل قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کرنےکی ہدایت کی۔ چیئرمین کے پی ٹی نے پورٹ ٹیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لے لیا

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ