اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، جماعتِ اسلامی کا شدید ردِعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے ایک بار پھر التوا پر جماعتِ اسلامی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر کھلا ڈاکہ قرار دیا ہے۔جماعتِ اسلامی اسلام آباد کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کے سیاسی و قانونی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن جمہوری اقدار کی صریح نفی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کو جان بوجھ کر ملتوی کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک ایڈ عامر نواز و دیگر موجود تھے۔ نصراللہ رندھاوا کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کر کے اسلام آباد کے عوام کو ان کے آئینی حقِ نمائندگی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ عوام کو بااختیار بنانے سے خوفزدہ حکمران طبقہ بلدیاتی نظام سے فرار اختیار کر رہا ہے، جبکہ بار بار انتخابات کا التوا عوام کے حقِ حکمرانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر منتخب افسر شاہی کو مسلط رکھنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے باعث شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی اور قانونی دونوں محاذوں پر جدوجہد کرے گی اور کسی بھی صورت عوام کے جمہوری حق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کی بدامنی میں صہیونی رژیم کا کردار رائٹ سائزنگ ، مختلف وفاقی وزارتوں کے 826ملازمین سرپلس قرار بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی پاکستان، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 8ممالک کا فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اورجی بی کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.

25فیصد اضافہ ،3.87فیصد تک پہنچ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن