ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچیکے علاقے ایف سی ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں انس عرف شانی، سید ظاہر حسین عرف ضیا، محمد جاوید عرف چپٹا اور دانیال عرف کلر والا شامل ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 30 بور پستول بغیر لائسنس، ایمونیشن، ڈمی پستول برآمد ہوا، ملزمان سے 7 موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، ملزمان ایف سی ایریا لیاقت آباد ٹاؤن میں اسلحے کے زور پر وارداتوں میں ملوث رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔