کراچی: شادیوں نے 2025 میں کتنے کمائے؟ رقم جان کر سب حیران
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260117-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شادی بیاہ کی صنعت 2025ء کے سرمائی سیزن میں تقریباً 33 ارب روپے کی آمدن پیدا کر کے ایک مضبوط معاشی ستون بن گئی۔ آل کراچی میرج ہال، لان، بنکوئٹ اونر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک شادی میں 80 سے 100 براہ راست اور 250 بالواسطہ صنعتیں شامل ہوتی ہیں، جن میں کیٹرنگ، ملبوسات، پھول، ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور ایونٹ لاجسٹکس شامل ہیں۔روایتی کیلنڈر کی بجائے اب شادیاں دسمبر تا جنوری میں زیادہ ہوتی ہیں، جہاں ہالز کی مصروفیت 70% رہی ہے۔ دن کے وقت شادیاں بھی مقبول ہو رہی ہیں کیونکہ کرائے شام کے مقابلے میں تقریباً 50% کم ہیں۔ شہر میں پروفیشنل ایونٹ مینجمنٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ چھوٹی اور ذاتی نوعیت کی شادیاں عام ہیں، جن میں اوسط مہمانوں کی تعداد 249 رہی جبکہ اخراجات زیادہ تر تجربات اور معیار پر مرکوز ہیں۔ ماہرین کے مطابق کراچی کی شادی کی صنعت نہ صرف ثقافتی بلکہ معاشی اعتبار سے بھی شہر کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔