Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:50:55 GMT

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 9 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 9 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

کوئٹہ، گوادر(ویب ڈیسک) مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
ایس پی ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائئ وے پر اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسافربس کراچی سے جیونی جارہی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو مزدوری کیلئے جیونی جار رہے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مسافر بس میں کل 40 افراد سوار تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو حادثے میں زخمی مسافروں کی طبی دیکھ بھال و بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی