data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غذائی ماہرین اور طبی تحقیق کے مطابق پنیر اگرچہ دماغی بیماریوں سے مکمل تحفظ فراہم نہیں کرتی، تاہم مناسب مقدار میں اس کا استعمال دماغی صحت کو بہتر رکھنے میں کسی حد تک مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

پنیر میں موجود چند اہم غذائی اجزا دماغی خلیات کے افعال اور اعصابی نظام کی مضبوطی سے براہِ راست جڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اسے متوازن غذا کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پنیر میں وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے جو اعصابی خلیات کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ وٹامن یادداشت، توجہ اور ذہنی کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس کی کمی اعصابی کمزوری اور ذہنی تھکن کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنیر میں موجود پروٹین اور امینو ایسڈز دماغ میں کیمیائی مادوں کی تیاری میں کردار ادا کرتے ہیں جو موڈ، سیکھنے اور توجہ کے عمل کو متاثر کرتے ہیں۔

پنیر میں شامل کیلشیم اعصابی سگنلز کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کے بغیر دماغ اور جسم کے درمیان درست رابطہ ممکن نہیں رہتا۔ اسی طرح صحت مند چکنائیاں دماغی خلیات کی ساخت کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہیں اور اعصابی نظام کو توانائی فراہم کرتی ہیں۔

بعض سائنسی مطالعات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ افراد جو معتدل مقدار میں ڈیری مصنوعات استعمال کرتے ہیں، ان میں عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی کمزوری کا خطرہ نسبتاً کم ہو سکتا ہے، تاہم ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ پنیر کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ بعض اقسام کی پنیر میں سیر شدہ چکنائی اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ان اجزا کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے اور دل کی صحت متاثر ہونے کی صورت میں دماغ پر بھی بالواسطہ منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق دماغی صحت کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند طرزِ زندگی زیادہ اہم ہیں جب کہ پنیر کو صرف ایک معاون غذائی عنصر کے طور پر استعمال کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکتا ہے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ