وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی بارات نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی جاری ہے ۔
جنید صفدر نے سہرا سجا لیا بارات دلہن کی ڈولی لانے کے لیے لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ گئی۔بارات ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاتی امراء سے روانہ ہوئی
بارات میں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف دلہے کی والدہ وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔
خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے
ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا،مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہوئی جس میں دولہا دلہن سمیت دونوں طرف کے عزیز اقرباء شامل ہوئے۔شادی کی تین روزہ تقریبات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔