ایران کے حالیہ احتجاجات میں ٹرمپ ذاتی طور پر ملوث؛ خامنہ ای کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے اصل ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ انہوں نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان احتجاجات کے پیچھے براہِ راست امریکی مداخلت تھی۔
خامنہ ای نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو اکسانے، ملک میں بدامنی پھیلانے اور سوشل میڈیا و بیانات کے ذریعے تشدد کو ہوا دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے بقول یہ احتجاجات کسی عوامی تحریک کے بجائے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی منصوبہ بند سازش کا حصہ تھے، جس کا مقصد ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا۔
سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں اقتصادی مشکلات کو بہانہ بنا کر عوام میں نظام کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتی تھیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق دسمبر کے آخر سے شروع ہونے والے احتجاجات میں ایران میں تقریباً ڈھائی ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کی حمایت کے بیانات دیے تھے اور ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکا کارروائی کرے گا۔ بعد ازاں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے مظاہرین کو سزائے موت دینے سے باز رہتے ہوئے فوجی کارروائی نہیں کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔