View this post on Instagram

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

مریم نواز کے صاحبزادے کی بارات کی تقریب لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی جبکہ ان کا نکاح سابق رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی سے ہوا ہے۔شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور اہلخانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ودیگر نے شرکت کی۔جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شانزے علی کو نکاح نکامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کل جاتی امرا میں ہوگی جبکہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہوئی تھی۔مہندی میں دلہا دلہن کے ساتھ مریم نواز بھی سنہری لباس میں نمایاں نظر آئیں، تقریب میں سبز رنگ کے تھیم کے مطابق خوبصورت سجاوٹ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جوڑے کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کی تقریب

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن