اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گینگ گرفتار، خاتون بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق مرکزی ملزمہ عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر اسلام آباد کے مہرآبادی علاقے سے دیگر ارکان کو بھی پکڑا گیا۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز سمیت دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔ گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر کارڈ تبدیل کرنے اور متاثرین کے بینک کھاتوں سے نقد رقم نکالنے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزمہ پہلے سے اشتہاری اور کئی مقدمات میں مطلوب بھی تھی۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے ٹی ایم
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔