رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
قررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی سلامتی کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کو کسی قسم کی سہولت یا ائیربیس فراہم نہ کرے، ساتھ ہی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی جارحانہ عزائم کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ و الجماعت سید ہادی الموسوی نے امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر بلاجواز جارحیت کے بہانے تراشنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے اور عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، تمام عالمِ اسلام ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایران اپنی مادی و ایمانی طاقت، مرجعیت اور رہبریت کی بدولت کسی بھی متکبر قوت کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا۔ خطیبِ جمعہ نے ضلع کھرمنگ میں سرکاری زمین کے معاوضے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی مارکیٹ میں زمین کی قیمت تقریباً سات لاکھ روپے فی مرلہ ہے جبکہ سرکاری معاوضہ محض چالیس ہزار روپے مقرر ہے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ انہوں نے میونسپل ایریا اور نئی رجسٹری کے مطابق سرکاری معاوضے میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا۔بعد از جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور کفر و نفاق کی نابودی کے لیے توسل کی دعائیہ مجلس منعقد ہوئی، جس کے بعد ایران سے یکجہتی اور دشمنانِ اسلام سے اظہارِ برأت کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی جامع مسجد سے مین بازار علمدار چوک تک پہنچی جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نہ صرف ایران بلکہ پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں اور ایران مظلوم فلسطینی عوام کا حقیقی حامی ہے۔ مقررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی سلامتی کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کو کسی قسم کی سہولت یا ائیربیس فراہم نہ کرے، ساتھ ہی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی جارحانہ عزائم کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کھرمنگ میں احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب اسلام کے رہبر ہیں معظم پورے عالم سے مطالبہ کیا کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔