وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ریلی کے ہمراہ مانسہرہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سٹی 42 : خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ریلی کے ہمراہ مانسہرہ پہنچ گئے ۔
اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی، جنید اکبر خان ، بیرسٹر گوہر علی خان بھی اُن کے ہمراہ موجود ہیں۔ کارکنان کی بڑی تعداد استقبال کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے گاڑی سے نکل کر کارکنان سے ہاتھ ملایا۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سہیل افریدی سپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ جلوس کی شکل میں شہر کی طرف روانہ ہوگئے۔
موٹرویز بند ہوگئیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ہمراہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔