بھارت نے آئی سی سی ایونٹ کو بھی داغدار کردیا، انڈر19 ورلڈکپ میں بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کا کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی بھارتی کپتان نے ٹاس کے وقت بنگلا دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا اور آئی سی سی کے ایونٹ میں پہلی بار یہ واقعہ ہوا ہے۔بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پے در پے پیش آنے والے واقعات کا یہ تسلسل تھا۔

بنگلا دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے باہر کرنے کا مطالبہ بھارت میں زور پکڑا تو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کردیا۔جواب میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا اور آئی سی سی سے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کردیا۔ آئی سی سی نے اس معاملے پر بات چیت کیلئے دو رکنی وفد بنگلا دیش بھیجنے کی تیاری کی تو بنگلا دیش کی حکومت نے پہلے تو وفد میں شامل بھارتی گورو سکسینا کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا پھر آمادگی ظاہر کردی۔

لیکن بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کے عمل کی بنیاد پچھلے سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں رکھی گئی تھی جب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔پھر میچ کے بعد بھی یہی ہوا، کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

اس ایونٹ میں تین مرتبہ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے اور تینوں مرتبہ کپتانوں اور کھلاڑیوں نیا یک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ رائزنگ اسٹار کے ایونٹ اور انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا تھا جبکہ اس دوران دیگر کھیلوں میں پاکستان اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، آج نہیں توکل مزید صوبے بنانے ہی پڑیں گے: مصطفی کمال نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، آج نہیں توکل مزید صوبے بنانے ہی پڑیں گے: مصطفی کمال جنید صفدر نے شادی میں کس ڈیزائنر کے کپڑے پہنے؟دلچسپ تفصیلات سب نیوز پر طالبان رجیم کی حکمرانی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، بین الاقوامی جریدہ سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد چیئرمین سینیٹ و دیگر اہم شخصیات کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیت ٹرمپ نے کن 2 مسلم سربراہان کو غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی کپتان سے ہاتھ

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی