انڈر19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے بنگلادیشی نائب کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں بھی کھیل کے جذبے پر تلخی حاوی نظر آئی، جہاں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالات اٹھنے لگے۔
ہفتے کے روز ہونے والے اس مقابلے میں ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان سرد مہری کھل کر سامنے آئی، جب بھارتی کپتان نے بنگلادیشی نائب کپتان زواد ابرار سے روایتی مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔
میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ٹاس کے فوراً بعد میدان میں ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا۔ بھارتی کپتان آیوش مہاترے اور بنگلادیشی نائب کپتان زواد ابرار کے درمیان واضح فاصلہ رہا، جبکہ بنگلادیشی کھلاڑی تمیم ہاتھ جیبوں میں ڈالے بغیر کسی رسمی مصافحے کے سیدھے واپس چلے گئے۔
یہ رویہ شائقینِ کرکٹ کے لیے حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ عالمی سطح پر اس نوعیت کے مقابلوں میں روایتی آداب کی پابندی کو ہمیشہ اہم سمجھا جاتا ہے۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا طرزِ عمل ماضی میں زیادہ تر بھارت اور پاکستان کے میچز تک محدود رہا ہے، خاص طور پر ایشیا کپ جیسے ٹورنامنٹس میں، تاہم بنگلادیش اور بھارت کے درمیان اس نوعیت کی کشیدگی پہلی بار اس شدت سے سامنے آئی ہے، جس نے کھیل کی مجموعی فضا کو متاثر کیا۔
مبصرین کے مطابق اس غیر رسمی رویے کو دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تناؤ سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ بنگلادیش نے آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ کرنے سے بھی انکار کر رکھا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے میچز کسی متبادل مقام پر کھیلنے کا خواہاں ہے۔
اس معاملے پر تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی کو بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا ایک اور مظہر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ بنگلادیشی فاسٹ بولر مصطفیٰ الرحمان کو آئی پی ایل اسکواڈ سے باہر رکھا گیا۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کھیل کے میدان میں پیدا ہونے والی یہ سرد مہری اب محض کرکٹ تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کے اثرات اسپورٹس اور سفارتی تعلقات پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل میں دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان فاصلے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :