کراچی : 100 سے زاید بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار،وزیراعلیٰ کی پولیس کی تحسین
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے بچوں سے زیادتی کے لرزہ خیز مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کو گرفتار کر کے شہر میں پھیلی خوف و ہراس کی لہر کا خاتمہ کر دیا۔100سے زاید بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے بھاری نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انتہائی مطلوب اور سفاک ملزم عمران کو اس کے ساتھی وقاص خان سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم پر 100 سے زاید بچوں کے ساتھ زیادتی کا سنگین الزام ہے، جس کا اس نے اعتراف
بھی کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق پولیس ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں ایک متاثرہ بچے کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم عمران اور اس کے سہولت کار وقاص خان کو حراست میں لیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 6 جنوری کو ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے محض 11 روز کی محنت کے بعد ان ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جکڑا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے انکشاف کیا کہ شکایات کا اندراج 2020ء سے 2025ء کے دوران پولیس کو بچوں سے زیادتی کی7 مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ تمام کیسز میں جب ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے سامنے آیا، جس نے پولیس حکام کو چونکا دیا۔ نشانہ بننے والے تمام بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ اب تک 3 کیسز میں بچوں نے ملزم عمران کو شناخت کر لیا ہے، جبکہ ایک کیس میں بچے نے عمران اور وقاص دونوں کو پہچان لیا ہے۔گرفتار مرکزی ملزم عمران، جو منظور کالونی کا رہائشی ہے اور پنکچر کا ٹھیلہ لگاتا ہے، نے ابتدائی تفتیش میں دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اس نے 6 سال میں درجنوں بچوں سے زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے، عمران نے تمام بچوں کو ملیر ندی کے قریب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران بچوں کو موٹر سائیکل پر سواری کرانے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ لے جاتا تھا اور ملیر ندی کے قریب ویران جگہوں پر لے جا کر انہیں درندگی کا نشانہ بناتا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ درج شدہ تمام 7 مقدمات میں ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، اور 3 کیسز میں بچوں نے ملزم عمران کو شناخت کر لیا ہے،ایک واقعے میں ملزم بچے کو اپنے ساتھی وقاص کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن بھی لے گیا تھا، اس وقت بچے نے شور مچایا تو دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، مسلسل محنت اور جدید تفتیشی طریقہ کار کا شاندار ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز کراچی، سی آئی اے اور ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ پر مشتمل ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش ریورڈ سے نوازا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کر کے اس گھناؤنے کیس میں ملوث تمام کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اس کارروائی کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو محمودآباد پولیس نے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم عمران کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ مغوی بچے کے شور کرنے پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، ملزم کے خلاف محمود آباد ، ٹیپو سلطان ، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں سے زیادتی ملزم عمران کو زیادتی کا پولیس کی لیا ہے ایس پی کر لیا
پڑھیں:
اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی عالمی مقبولیت اور 2 دہائیوں پر محیط کامیاب فنی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مداحوں کے لیے 31 جولائی کو ریلیز ہونے والا نیا البم ’صبح آئے نا‘ تک پیشگی رسائی کی خصوصی سہولت بھی متعارف کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان
اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عاطف اسلم کے گیت اب تک تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ان کے 3 کروڑ سے زائد ماہانہ سامعین موجود ہیں۔ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں سنی جا رہی ہے جو ان کی غیرمعمولی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے عاطف اسلم کی آواز محبت، جدائی، خوشی، یادوں، عقیدت اور گھر کی چاہت جیسے بے شمار جذبات سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے گیت شادیوں، طویل سفر، خاموش راتوں اور زندگی کے یادگار لمحات کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔
اسپاٹیفائی کے مطابق عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کی مقبولیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھی ہے۔ اگرچہ ان کی موسیقی کی جڑیں پاکستان میں ہیں تاہم ان کی آواز کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔
پاپ، فلمی موسیقی اور روحانی کلام سمیت مختلف انداز میں پیش کیے گئے ان کے گیت آج بھی مداحوں میں یکساں مقبول ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ عاطف اسلم کے مقبول البمز ’دوری‘ اور ’میری کہانی‘ ریلیز کے کئی برس بعد بھی مداحوں کی پسندیدہ موسیقی میں شامل ہیں۔
96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہراسپاٹیفائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہر ہوئیں جن میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ، ایشیا پیسیفک اور دیگر خطوں کے سامعین نمایاں رہے۔
مزید پڑھیے: کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسپاٹیفائی کے مطابق دنیا بھر میں صارفین نے عاطف اسلم کے گیتوں کو 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد پلے لسٹس میں شامل کیا ہے، جہاں ان کے نغمے شادیوں، محبت، جدائی، رات گئے ڈرائیوز، پرانی یادوں اور جذباتی لمحات کی موسیقی کا حصہ بنتے ہیں۔
جین زی بھی عاطف اسلم کی دیوانیبیان کے مطابق عاطف اسلم کی موسیقی صرف پرانے مداحوں تک محدود نہیں بلکہ نوجوان نسل، خصوصاً جین زی میں بھی غیرمعمولی مقبول ہے۔ اسپاٹیفائی پر ان کی 85 فیصد اسٹریمز اسی نوجوان طبقے کی جانب سے آتی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے سامعین نے یا تو پہلی مرتبہ عاطف اسلم کی موسیقی دریافت کی یا دوبارہ ان کے گیت سننا شروع کیے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی موسیقی نئی نسل میں بھی مسلسل مقبول ہو رہی ہے۔
اسپاٹیفائی کا خراج تحسیناسپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر رطابہ یعقوب نے کہا کہ عاطف اسلم جیسے فنکار بہت کم ہوتے ہیں جو کسی ملک کی اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی موسیقی نے لوگوں کی زندگی کے ہر دور میں ان کا ساتھ دیا ہے جبکہ اسپاٹیفائی پر یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ان کے مداحوں کا یہ جذباتی رشتہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے بقول یہ عاطف اسلم کی لازوال موسیقی اور مداحوں سے گہرے تعلق کا واضح ثبوت ہے۔
عاطف اسلم کیا کہتے ہیں؟اپنی نئی البم کے حوالے سے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ البم میری زندگی کے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنی حقیقی ذات سے ملنے کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح انتظار کریں، میں اسے آپ سب کے سامنے پیش کرنے کے لیے نہایت پرجوش ہوں۔
31 جولائی کو نئی البم ریلیز ہوگی
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نا‘ 31 جولائی کو ریلیز ہوگا جبکہ مداح اسپاٹیفائی کے کاؤنٹ ڈاؤن پیج پر اسے ریلیز سے پہلے ہی پری سیو کر سکتے ہیں۔
البم میں گیت صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سَم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف
اسپاٹیفائی کے مطابق تیزی سے بدلتے موسیقی کے رجحانات کے باوجود عاطف اسلم ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کا اپنے سامعین سے تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور جن کے گیت ہر نئی نسل اپنی یادوں کا حصہ بناتی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عاطف اسلم عاطف اسلم کا گانا صبح آئے نا عاطف اسلم کا نیا البم گلوکار عاطف اسلم