گل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں: چیف فائر آفیسر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز

کراچی: (آئی پی ایس) چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازے میں آتشزدگی کا حادثہ بہت بڑا ہے، کولنگ پراسیس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ فائرفائٹنگ اورریسکیو کا عمل جاری ہے، پلازے میں تقریباً 2ہزارسے زائد دکانیں موجود ہیں، ہمیں رات10بجکر27منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، پورے کراچی سے 14گاڑیاں،3اسنارکل اور2باؤزر یہاں پہنچے۔

ہمایوں خان نے واضح کیا کہ ہم نے آگ پر کافی حد تک قابو پالیا تھا، پھرز پلازے کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوا جس میں ایک فائرفائٹر بھی ملبے تلے دب گیا ، کولنگ کے پراسیس میں 3سے4دن لگ سکتے ہیں، اطلاع ملنے کے بعد 2منٹ کے اندر آگ بجھانے والی گاڑی روانہ کرد ی جاتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ حادثہ بڑا ہے، لہٰذا اس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا، یہ پورا شاپنگ پلازہ پونے دوایکڑ پر محیط ہے، ہمارا ایک فائرفائٹر لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئےاندرموجود تھا، ہمارے ایک فائرفائٹر نے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ کی نوعیت دیکھ کر ہی اس کو تیسرے درجے کی ڈکلیئر کردیا تھا، ہم اپنے فائرفائٹر کو بھی ریکور کررہے ہیں، پوری رات آ گ کی مانیٹرنگ کرتے رہے، یہاں سے آدھے سے زیادہ لوگ چلے گئے، فائر بریگیڈ اب تک یہاں موجود ہے۔

چیف فائر آفیسر نے کہا کہ کوشش ہے آگ کی آخری چنگاری کو ٹھنڈا کریں، آگ بجھانے کے بعد آڈٹ ہوگا اورتمام چیزیں سامنے آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمینیسوٹا میں وفاقی جج کا اہم حکم: آئی سی ای ایجنٹس پر پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر پابندی مینیسوٹا میں وفاقی جج کا اہم حکم: آئی سی ای ایجنٹس پر پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر پابندی مریم نواز نے پنجاب کا ماحول بدل دیا، مثبت تبدیلی سے مخالفین بھی انکار نہیں کر سکتے: چوہدری طارق سبحانی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کراچی؛ گل پلازہ میں لگی آگ تاحال بے قابو، عمارت کے دو حصے زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی بھارت نے آئی سی سی ایونٹ کو بھی داغدار کردیا، انڈر19 ورلڈکپ میں بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، آج نہیں توکل مزید صوبے بنانے ہی پڑیں گے: مصطفی کمال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف فائر ا فیسر لگ سکتے ہیں

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار