محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کے لیے مثبت ثابت ہوگی: چوہدری پرویز الہٰی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔انہوں نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔
سن جامشورو، دادو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹیرین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری پرویز الہ ی
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔