رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی تجارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق 6  ماہ کے دوران پاکستان کے بڑے شعبوں کی برآمدات گرگئیں، جبکہ جولائی تا دسمبر غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصد تک کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ پہلی ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں حجم تقریبا 4 ارب ڈالرتھا۔سرکاری دستاویز کے مطابق 6  ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 49.

90 فیصد، جولائی تا دسمبر سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد، جبکہ مقامی خشک میوہ کی جات کی برآمدات میں 63.78 فیصد تک کمی ہوگئی۔اسی طرح جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.90 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔دستاویز کے مطابق جولائی تا دسمبر ملکی پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصد کمی ہوئی، اسی طرح پہلی ششماہی میں فارما سیوٹیکل کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ جولائی تا دسمبر ٹرانسپورٹ سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کی برآمدات میں ریکارڈ ہوئی کے دوران

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف