Nawaiwaqt:
2026-06-03@07:53:16 GMT

جنید صفدر کے ولیمہ میں فیلڈمارشل کی انٹری کا چرچا

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

جنید صفدر کے ولیمہ میں فیلڈمارشل کی انٹری کا چرچا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ولیمہ کی تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی جس میں نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔دولہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے۔ دولہا جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی، دلہن شانزے علی پنک عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔ پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے پنک پھولوں کے ساتھ سجایا گیا تھا۔تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیرتے رہے۔ نوازشریف، مریم نواز اور دولہا جنید صفدر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔ولیمہ تقریب کیلئے جو کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے تھا اور ولیمہ کی تقریب میں 700 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور پولیس تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف