Daily Mumtaz:
2026-07-24@12:02:17 GMT

گوگل نے جی میل صارفین کیلئے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

گوگل نے جی میل صارفین کیلئے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

 

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔ جس میں صارفین پہلی بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔ یہ فیچر جی میل کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار پیش کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین کو ہر 12 ماہ میں ایک بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کرنے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ مجموعی طور پر صرف تین بار ایڈریس تبدیل کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنی ڈیجیٹل شناخت پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

گوگل کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ جدید اے آئی فیچرز پر مبنی ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے۔ جس میں تصاویر، جی میل اور دیگر سروسز میں جیمنائی اے آئی کا گہرا انضمام شامل ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ فیچر آن لائن تحفظ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ نیا ای میل ایڈریس اختیار کر کے صارفین اسے اہم اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ جس سے غیر ضروری پیغامات، مارکیٹنگ ڈیٹا بیس اور پرانے ای میل ایڈریس سے جڑی ممکنہ ڈیٹا خلاف ورزیوں کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرانے ای میل ایڈریس کو کم استعمال ہونے والی سروسز تک محدود رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ جی میل فلٹرز کے ذریعے آنے والے پیغامات کو مؤثر انداز میں منظم کرنا بھی ممکن ہو گا۔

اگرچہ گوگل اسپام سے تحفظ کے مضبوط نظام فراہم کرتا ہے۔ تاہم ماہرین نے صارفین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی نظام مکمل طور پر فول پروف نہیں ہوتا۔

الفابیٹ کی ملکیت والے گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر بتدریج صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے؎۔ لہٰذا اگر کسی صارف کو فی الحال یہ سہولت دستیاب نہیں تو امکان ہے کہ مستقبل قریب میں یہ ان کے اکاؤنٹ میں بھی شامل کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • Google سیلفی ویڈیو فیچر، اکاؤنٹ سائن اِن مزید محفوظ بنانے کا نیا طریقہ
  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس