خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گھریلو تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گھریلو ناچاقی پر 5افراد قتل ہو گئے، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔
واقعہ غنڈی میر خان خیل میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر فاروق نامی شخص نے مشتعل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس سے خاندان کے پانچ افراد کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں فاروق کے دو سگے بھائی، بیوی، بیٹی اور بھابھی شامل ہیں، واقعے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر جمع ہو گئے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیں، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔