لاہور (نامہ نگار) راجن پور پولیس نے کچہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11 خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور بنکرز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔جبکہ سرنڈر کرنے والے ملزموں نے بھاری اسلحہ سمیت اپنے ہتھیار پولیس کے حوالے کر دیئے۔ گرفتار ڈاکو اغوا، قتل و سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ آئی جی پنجاب کی راجن پور پولیس کو شاباش ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار