ڈی آئی خان میں سیکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی گنڈاپور کا دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
پشاور:
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈاپور کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی ریجن، ضلعی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔ جائے وقوع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو گھیرے لے لیا تاہم دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کھول دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی جس کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے ہے جو کھُتی پولیس چیک پوسٹ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔
علاقے میں مزید دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشنز سمیت تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔