وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین ، سعید غنی، میئر اور دیگرشریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنےپر شدید دکھ ہے، جانی نقصان کا مطلب ہے کہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں، تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سےبے روزگار ہوگئے، میں چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کروں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کریں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کس طرح تمام متاثرین کی بحالی ہو، اس کا فیصلہ کرنا ہے، بتایاجارہاہےکہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنا بہت بڑا واقعہ ہے، فائرفائٹر اور ریسکیو کا عملہ 3جگہوں سے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں، 73 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ بنوائیں گےتاکہ معلوم ہو سکے آگ کیسے لگی، گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازا متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے تمام متاثرین گل پلازہ میں کہ گل پلازہ نے کہا کہ

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش