سال 2026 میں کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
وفاقی حکومت نے نئے سال کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 11 سرکاری عام تعطیلات جبکہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری کے بعد 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک بند رہیں گے۔ اسی طرح 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر کی ممکنہ تعطیلات 21، 22 اور 23 اپریل کو ہوں گی، جبکہ یکم مئی کو عالمی یومِ مزدور اور 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر بھی سرکاری چھٹی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27، 28 اور 29 مئی کو متوقع ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ 24 اور 25 جون کو بالترتیب 9 اور 10 محرم الحرام کے باعث تعطیل ہوگی، جبکہ 14 اگست کو یومِ آزادی منایا جائے گا اور اس موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی۔
ممکنہ طور پر 25 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ اور 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے حوالے سے تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے پر ملک بھر میں عام تعطیل اور مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ عیدین، محرم الحرام اور جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیلات کے نوٹیفکیشنز چاند کی رویت کے حساب سے جاری کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سال 2026 عام تعطیلات کیلنڈر جاری وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سال 2026 عام تعطیلات کیلنڈر جاری وی نیوز تعطیل ہوگی عام تعطیل کو یوم
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔