پاکستانی سرمایہ کار مارکیٹوں میں نمایاں ترقی:جے ایس گلوبل کا اہم کردار،نئے اکاؤنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سالِ گزشتہ 2025ء کے دوران، پاکستان کی سرمایہ مارکیٹوں میں نمایاں ترقی دیکھی گئی جس میں جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ (JS Global Capital Limited)نے سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اس بروکریج ہاؤس نے زیر تذکرہ سال کے دوران 26,000 سے زائد نئے ایکوئٹی اکاؤنٹس کھولے، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شامل ہونے والے 107,061 نئے سرمایہ کاروں کی تعداد کے تقریباً ایک چوتھائی (24.
یہ اضافہ جے ایس گلوبل کے عمدہ مالیاتی شعور اور سرمایہ کار وں کے لیے کامیاب آگاہی مہموں کے نتیجے میں ہوا، جن کا مقصد سرمایہ کاری کو عوام کے لیے بڑے پیمانے پرقابل رسائی اور عام فہم بنانا تھا۔ ان پروگراموں کا مرکز نوجوان پیشہ ور افراد، گھریلو خواتین، اور جنریشن زی کے سرمایہ کاروں کی شمولیت پر تھا، اور اس میں اسٹاک مارکیٹ کو ایک پیچیدہ یا خطرناک شعبے کے بجائے طویل المدتی مالی منصوبہ بندی کے لیے عملی راستہ کے طور پر پیش کیا گیا۔
یہ ترقی مارکیٹ کے بہتر ہوتے ہوئے حالات اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سطح پر سرمایہ کاروں کے مثبت رویے کی بھی عکاسی کرتی ہے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کے بتدریج پھیلاؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔
جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد خلیل اللہ عثمانی نے کہا:”نئے سرمایہ کاروں کی جانب سے ظاہر کیا جانے والا ردعمل اسٹاک مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کوظاہر کرتا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مضبوط بنانے میں جے ایس گلوبل کے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ باخبر اور مقصد پر مبنی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ہماری کوششیں،اور ساتھ ہی ہمارا مضبوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور صارف کے حوالے سے بہتر تجربہ، اس قدر بڑے پیمانے پر نئے سرمایہ کاروں کے شامل ہونے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عوامل تھے۔ ان قوتوں کی مدد سے، ہم اپنے سرمایہ کاروں کے لیے مزید بہتریاں متعارف کروانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اس سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی کل تعداد تقریباً 30فیصد بڑھ کر یعنی 357,419 سے 464,480 اکاؤنٹس تک پہنچ گئی، جس میں جے ایس گلوبل کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ شامل ہے۔ یہ رجحان پاکستانی مارکیٹ میں زیادہ شمولیت اور شیئر ہولڈنگ کے ماحول کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے،جس میں جے ایس گلوبل جیسے بروکریج ادارے مالیاتی شعور، سرمایہ کار وں کی تعلیم، اور سرمائے کی مارکیٹوں تک جامع رسائی کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جے ایس گلوبل سرمایہ کاروں کی کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔
پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کیامریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔
Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9
— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026
ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔
نمائش 5 روز تک جاری رہے گی‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔
امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔
امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔
أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.
شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu
— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔
لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔
ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زوروفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔
امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم