وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا پہلے سے زیادہ خوبصورت روپ مرکز نگاہ بن گیا تاہم اس حوالے سے وزیر کی والدہ نے وضاحت کردی ہے۔

مریم اورنگزیب کی اسٹائلش اور منفرد انداز میں شرکت اور تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی شخصیت کیسے اچانک سے تبدیل ہوئی ؟ میرا سوال

میری بیٹی پچھلے کوئی 2۔۔3 ماہ سے بڑی سخت ڈائٹ پر ہیں میں نے بھی منع کیا ہے وہ صرف چائے اور کافی پی رہی ہیں، اب تھوڑی پتلی ہوئی ہیں تو ایسی لگ رہی ہیں باقی کوئی سرجری وغیرہ نہیں کروائی،طاہرہ اورنگزیب pic.

twitter.com/rEpfbkCl0K

— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 19, 2026

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے سرجری کروالی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پرانی تصاویر کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کیں کہ مریم اورنگزیب نے سرجری کرائی ہے جبکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کی ٹرانسفارمیشن کو حوصلہ افزا اور ہر عورت کے لیے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نتائج کے لیے مضبوط ارادہ، مستقل مزاجی اور سخت نظم و ضبط ضروری ہے۔

Graceful @Marriyum_A at Junaid Safar's reception pic.twitter.com/TivZKekhiQ

— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) January 18, 2026

 مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے کوئی سرجری نہیں کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ مریم اورنگزیب گزشتہ چند ماہ سے سخت ڈائٹ پر ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن کم ہوا ہے اور وہ اس طرح نظر آ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب کا ’نیا روپ‘ مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب کا نیا روپ مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب مریم اورنگزیب کی

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ