جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی ’ٹرانسفارمیشن‘، والدہ کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے سرجری کرائے جانے سے متعلق افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی شادی کی تقریبات کے دوران سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب مرکزِ نگاہ بن گئیں جب کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
جنید صفدرکی شادی کی تقریبات میں مریم اورنگزیب کی اسٹائلش اورمختلف انداز میں شرکت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
Graceful @Marriyum_A at Junaid Safar's reception pic.
ان کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کچھ شہریوں نے کہا کہ انہوں نے سرجری کرائی ہے جب کہ کچھ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن ہر عورت کا خواب ہوتی ہے لیکن ہر ایک میں اتنی مستقل مزاجی، ارادے کی پختگی اور اتنا نظم و ضبط نہیں ہوتا جو ایسے ویٹ لوز کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن ہر عورت کا خواب ہوتی ہے لیکن ہر ایک میں اتنی مستقل مزاجی، ارادے کی پختگی اور اتنا نظم و ضبط نہیں ہوتا جو ایسے ویٹ لوز کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب ان خواتین کے لیے حوصلہ بھی ہیں جو اپنی شخصیت سازی کے سفر میں ہمت ہار جاتی ہیں۔ pic.twitter.com/ecRF0UwFSI
مریم اورنگزیب ان خواتین کے لیے حوصلہ بھی ہیں جو اپنی شخصیت سازی کے سفر میں ہمت ہار جاتی ہیں۔
سنیئر وزیر @Marriyum_A صاحبہ کی ٹرانسفارمیشن نے یہ حقیقت واضح کر دی کہ تبدیلی سرجری سے نہیں بلکہ مضبوط ارادہ، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی سے آتی ہے، حاسدین کی طرف سے مخالفین کی طرف سے مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا سچ یہ ہے کہ انہوں نے محنت اور خود اعتمادی سے وہ مثال… pic.twitter.com/fGoBsJiKuZ
— Zeshan Aslam Khan (@ZeshanAsla49565) January 19, 2026اب اس حوالے سے مریم ارونگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی، وہ گزشتہ چند ماہ سے سخت ڈائٹ کر رہی ہیں، ان کا وزن کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی لگ رہی ہیں۔
میری بیٹی نے کوئی سرجری نہیں کرائی، دو تین ماہ سے سخت ڈائٹ پر ہے، والدہ مریم اورنگزیبpic.twitter.com/MmgBPg1vue
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 19, 2026
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کی کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔