جنوبی افریقہ نے آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں تنزانیہ کے خلاف 5 وکٹوں پر 397 رنز بنا کر سب سے زیادہ مجموعی اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

یہ میچ ہائی پرفارمنس اوول میں پیر کو کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہیں۔

اس شاندار اسکور کی بنیاد کپتان محمد بلبلیا اور جیسن راؤلز کے سنچریوں نے رکھی۔ 397 رنز نے سنہ 2012 میں نمبیا کے خلاف بنائے گئے جنوبی افریقہ کے پرانے ریکارڈ 359 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس طرح جنوبی افریقہ نے اس ایڈیشن میں سری لنکا کے جاپان کے خلاف 391 رنز کے اسکور کو بھی مات دی۔

مزید پڑھیے: انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی

بلبلیا نے 108 گیندوں پر 108 رنز بنائے جبکہ راؤلز نے 101 گیندوں پر ناقابل شکست 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

دونوں نے مل کر تیسری وکٹ کے لیے 201 رنز کی شراکت قائم کی جس نے تنزانیہ کے بولرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔

مزید پڑھیں: ویمن فسٹال چیمپیئن شپ: بھارتی کپتان نے سیاست پر کان نہیں دھرے، پاکستان سے اجرک بھی وصول کی

جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ جورچ وان شالک وائیک نے 34 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ان کے پارٹنر موگامت لگادیئن نے 32 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد بلبلیا اور راؤلز نے اننگز کی کمان سنبھالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کا ہائیسٹ اسکور.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کا ہائیسٹ اسکور انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ

پڑھیں:

کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟