انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37 رنز بنائے جبکہ فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فاسٹ بولر علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مومن قمر نے 46 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور 44ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

عثمان خان نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ایونٹ میں واپسی کرتے ہوئے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکا کا دعوی تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکا کا دعوی ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026: وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری، مجموعی تعداد سامنے آگئی چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی