پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخواہ ہاوس میں جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
طیب سیف: پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے خیبر پختونخواہ ہاوس میں جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں، اجلاس میں 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے بعد ایوان میں اپوزیشن کے لائحہ عمل بھی زیر غور آئے گا، اجلاس میں اپوزیشن کے مختلف قائمہ کمیٹیوں میں دیئے گئے استعفوں کی واپسی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
شعبان المعظم کا چاند; تاحال لاہور میں نظر نہیں آیا
اجلاس میں تحریک تحفظ آئین کے دورہ سندھ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اجلاس کے اختتام پر محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے کی خوشی میں عشائیہ بھی ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔