یو اے ای میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی شہری قید ہیں، 1050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2025 تک 769 قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی، پاکستانی قیدیوں کیلیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے ارسال کی جاتی ہیں، 2025 میں ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔
شعبان المعظم کا چاند; تاحال لاہور میں نظر نہیں آیا
سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات
نومبر 2025 کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ سعودی عرب میں 11 ہزار 9 پاکستانی قیدی مختلف جیلوں میں قید ہیں، پاکستانی سفارتخانہ ریاض کے دائرہ کار میں 5 ہزار 297 جبکہ مغربی حصے میں 5 ہزار 712 پاکستانی قیدی موجود ہیں، تمام قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے لئے اچھی خبر
اسحاق ڈار نے مزید بتایا تھا کہ یو اے ای میں 21 لاکھ 80 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں جو یو اے ای میں دوسری بڑی غیر ملکی کمیونٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی اور دبئی میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کمیونٹی کو مکمل قونصلر اور فلاحی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی قید یو اے ای میں قید ہیں
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی