اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے سال 2026 کے لیے مرکزی قائمہ کمیٹی برائے “ٹورازم اکانومی” کے لیے سلمان جاوید کو باضابطہ طور پر  کنوینئر  مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن  کے مطابق سلمان جاوید کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ملک بھر سے متعلقہ شعبے کے کم از کم نو پیشہ ور اور تجربہ کار افراد کو کمیٹی کا رکن نامزد کریں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تقرری نامہ موصول ہونے کے 14 دن کے اندر کمیٹی کی تشکیل مکمل کی جائے، جبکہ 30 دن کے اندر کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا جائے۔

وزیراعلیٰ  مریم نواز  کا پنجاب اسمبلی میں  مسلم لیگ(ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس 

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی ہر سہ ماہی کم از کم ایک اجلاس منعقد کرے گی اور اپنی کارکردگی، اقدامات اور سفارشات کی رپورٹ ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کو فراہم کرے گی۔ کمیٹی کی کارکردگی کو ایف پی سی سی آئی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمیٹی غیر فعال رہی تو  کنوینئر  شپ واپس بھی لی جا سکتی ہے۔ کمیٹی اپنی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھے گی۔یہ تقرری پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحت پر مبنی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی

پڑھیں:

’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔

سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

اداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘

یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت