سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ پروڈکشن گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ ہفتے کے روز 501 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تووارن کے صحرائی علاقے میں 7 کلومیٹر طویل غیر ہموار راستے سے گزرا، جس کے ذریعے آسٹریلیا کا 449 گاڑیوں کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے نئے قوانین نافذ
اس ایونٹ میں مملکت کے مختلف علاقوں کے علاوہ خلیجی اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی۔ تجربہ کار آف روڈ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ نئے شرکا، خاندانوں اور دوستوں کے گروپس نے بھی اس منفرد سرمائی تفریح میں حصہ لیا، جبکہ ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کی جانب اہم قدم، تشہیر کے لیے خصوصی طیارہ متعارف
حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے اس کامیابی کو قومی اعزاز قرار دیتے ہوئے سعودی قیادت کے تعاون کو سراہا۔ حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمر عبداللہ الجبار کے مطابق یہ ریکارڈ حائل کو صحرائی سیاحت اور مہم جوئی کی سرگرمیوں کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آف روڈ گاڑیوں حائل سعودی عرب گنیز ورلڈ ریکارڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آف روڈ گاڑیوں گنیز ورلڈ ریکارڈ آف روڈ
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی