تاجکستان اور افغانستان سرحدی علاقے میں سکیورٹی الرٹ، چینی شہریوں کو انخلا کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں بدستور کشیدہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تاجکستان میں چینی سفارت خانے نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو انخلا کی ہدایت کر دی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارت خانے نے پیر کو سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقے میں حالات نازک ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
سفارت خانے کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں سے چار مسلح افغان افراد غیر قانونی طور پر تاجکستان کے علاقے خاتلون میں داخل ہوئے، جنہیں تاجک سرحدی فورسز نے ہلاک کر دیا۔ اس پیش رفت کے بعد چینی کمپنیوں اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرحدی علاقوں کی سکیورٹی پر گہری نظر رکھیں، حفاظتی اقدامات مضبوط کریں اور جلد از جلد علاقے سے انخلا کریں۔
چینی شہریوں کو خاص طور پر تاجکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقوں کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 26 نومبر 2025 کو تاجکستان کے خاتلون ضلع شمس الدین شوہین میں ایک حملے میں تین چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا جبکہ 30 نومبر کو اسی علاقے میں ایک اور مسلح حملے میں چینی شہریوں کو جانی نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد چینی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔
سفارت خانے نے اس مرتبہ بھی شہریوں کو محتاط رہنے اور سرحدی علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سفارت خانے نے شہریوں کو علاقے میں کی ہدایت
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔