Jasarat News:
2026-07-24@06:58:10 GMT

فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لائی جائے‘آزاد خان

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-24
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی آزاد خان نے ڈی آئی جی ایسٹ آفس کا اہم دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ایسٹ زون میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا معائنہ کرنا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا استقبال کیا اور انہیں ایسٹ زون میں جرائم کی موجودہ نوعیت، اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری مہم اور پولیس کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایسٹ زون کے تمام ضلعی ایس ایس پیز‘ ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ تمام افسران نے اپنے اپنے حلقہ اختیار میں جاری کارروائیوں اور چیلنجز سے ایڈیشنل آئی جی کو آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایسٹ زون کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لائی جائے اور عوام کے تحفظ کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں۔ تھانہ کلچر میں بہتری اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ا ایسٹ زون

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا