Jasarat News:
2026-07-24@06:59:23 GMT

لکی انوسٹمنٹس نے ’’لکی فنڈز‘‘ موبائل ایپ متعارف کرادی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) لکی انوسٹمنٹس نے موبائل سرمایہ کاری ایپلیکشن ’’لکی فنڈز‘‘ متعارف کرادی ہے۔ یہ ایپ سرمایہ کاروں کو شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری تک محفوظ،آسان اور شفاف رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ لکی فنڈز گوگل پلے اسٹور (Android) اور ایپل ایپ اسٹور (iOS) دونوں پر دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے سرمایہ کار لکی انوسٹمنٹس کے تمام میوچل اور پنشن فنڈزمیں سرمایہ کاری ،فنڈز کی تبدیل اور ریڈیمشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم میں پورٹ فولیو کی نگرانی اور فنڈزسے متعلق جامع معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے تیارکی گئی۔ ایپ کے ذریعے صارفین فنڈز کا جائزہ، ڈیجیٹل اکائونٹ کھولنے کی سہولت، سرمایہ کاری کی کارکردگی کو ٹریک اور کسی بھی وقت کہیں بھی اپنی سرمایہ کاری کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایپ سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنے میں بھی معاون ہے۔ جس میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری سے متعلق تجزیہ، سی ای او مارکیٹ آئوٹ لک اور مالی منصوبہ بندی کے ٹولز شامل ہیں جو منظم بچت اور کمپائونڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیںلکی فنڈز ایپ کو ایک محفوظ ڈیجیٹل سروس چینل کے طورپر تیارکیاگیاہے جس میں بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کی تصدیق، انکرپٹڈ کمیونیکیشن، بیک اینڈ آتھرائزیشن کنڑولز،آڈٹ ٹریل اور سسٹم کی منطقی تقسیم شامل ہے تاکہ ڈیٹا اور ٹرانزیکشنز کی رازداری، سالمیت اوراعتماد کو یقینی بنایا جاسکے۔ ایپ کی نمایاں خصوصیات میں ڈیجیٹل اکائونٹ کھولنا، فنڈ کے حساب سے پورٹ فولیو کی سیگریشن،یومیہ نیٹ ایسٹ ویلیو(NAV) اور کارکردگی رپورٹس تک رسائی، اسٹیٹمنٹس اور سرٹیفکیٹس ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت، ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز، راست آئی ڈی جنریشن، کیوک پے سروس،قابلِ تخصیص یوزر انٹر فیس تھیمز، پش نوٹیفکیشنز اورسرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق اسکیل ہونے والا ہائی اویلبلٹی انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔ لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ لکی فنڈز ایپ ٹیکنالوجی اور شریعہ کے مطابق گورننس کو یکجا کرنے کے کمپنی کے عزم کی عکاسی ہے جس کا مقصداعتماد اور شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر سرمایہ کاروں کے تجربے کوبہتر بناناہے۔

کامرس رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لکی انوسٹمنٹس سرمایہ کاروں سرمایہ کاری لکی فنڈز کے مطابق

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس