امارات میں 3 ہزار 523 پاکستانی قید ہیں‘تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی شہری قید ہیں۔ وزارت خارجہ نے رکن قومی اسمبلی کے سوال کے جواب میں ایوان میں تحریراً تفصیلات پیش کردیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کل قید پاکستانیوں میں سے 1050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں، نومبر 2025ء تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ تحریری جواب میں وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے میزبان حکومت کو ارسال کی جاتی ہے ، سال 2025ء کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امارات میں
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔